http://bbc.com.im/urdu/

Wednesday, 16 April, 2008, 10:29 GMT 15:29 PST

اسرائیلی فوج کے تین سپاہی ہلاک

اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اس کے تین فوجی غزہ میں فلسطینی شدت پسندوں کے ساتھ جھڑپ میں ہلاک ہو گئے ہیں۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ فلسطینی شدت پسندوں کے ساتھ جھڑپ میں کئی اسرائیلی فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔
ادھر فلسطینی تنظیم حماس نےکہا ہے کہ غزہ میں گھس آنے والےاسرائیلی فوجیوں کے ساتھ جھڑپ میں حماس کے چار کارکن ہلاک ہوگئے ہیں۔

اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس نے غزہ میں ایسے فلسطینی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے جہاں سےاسرائیل پر راکٹ داغے جاتے ہیں۔

اسرائیلی فوج اور فلسطینی شدت پسندوں میں جھڑپ غزہ سٹی میں نہال بارڈر ٹرمینل کے علاقے میں ہوئی۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا ہے غزہ میں شدت پسندوں کو نشانہ بنانے کی معمول کی کارروائی تھی۔

فلسطین میں ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ دو عام شہری اس وقت زخمی ہوگئے جب اسرائیلی ٹینک کا ایک گولہ ان کا گھر پر لگا۔

فلسطینی حکام نے کہا ہے اسرائیلی فوج نے غزہ میں زرعی زمین اور زیتون کے باغوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔