Tuesday, 01 April, 2008, 02:26 GMT 07:26 PST
افغانستان کی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ملک کے جنوبی حصہ میں ایک دھماکے میں دو برطانوی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔
افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں فورٹی کمانڈو رائل میرین کے دو فوجی اتوار کو ایک معمول کے گشت پر تھے جب دھماکے میں وہ ہلاک ہو گئے۔ دھماکے کے بارے میں خیال کیا جا رہے کہ یہ سڑک کے کنارے نصب ایک بم کے پھٹنے سے ہوا۔
برطانوی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد افغانستان میں مرنے والے برطانوی فوجیوں کی تعداد اکانوے ہو گئی ہے۔
ہلمند میں تعنیات اس ٹاسک فورس کے ایک ترجمان نے کہا کہ دھماکے کے بارے میں تحقیقات ہو رہی ہیں۔
افغانستان میں تعینات کثیر القومی فوج انٹرنیشنل سکیورٹی اسسٹنس فورس کے مطابق ایک فوجی نے ہسپتال پہنچ کر دم توڑا جبکہ دوسرا موقع پر ہی ہلاک ہو گیا تھا۔
بارودی سرنگوں اور خود کش حملوں کا افغانستان میں کثرت سے استعمال کیا جا رہا ہے۔