http://bbc.com.im/urdu/

Sunday, 30 March, 2008, 00:15 GMT 05:15 PST

جیرمی بوئین
مشرق وسطہ میں بی بی سی کے اڈيٹر

مشرقِ وسطیٰ امن کی نئی کوشش

امریکی وزیر خارجہ کوڈا لیزا رائیس مشرقِ وسطیٰ میں قیام امن کے کی بات چیت کو آگے بڑھانے کے لیے اسرائیل حکام سے ملاقاتیں کی ہیں۔

انہوں نے اپنے اس دورے کا آغاز اسرائیلی وزیراعظم ایہود المرت کے ساتھ عشائیے سے کیا ہے۔

اسرائیل کے لیے روانگی سے قبل انہوں نے کہا تھا کہ وہ اس دورے کے دوران غربِ اردن میں فلسطینیوں کی نقل و حرکت پر لگائی جانے والی پابندیوں کے معاملے کو نمٹانا چاہتی ہیں۔

اتوار کو ان کی ملاقاتیں اسرائیلی صدر، وزیراعظم، وزیر دفاع اور اور وزیر خارجہ سے ہونی تھیں۔ توقع کی جاری ہے کہ وہ فریقین سے کو امن منصوبے کے سلسلے میں اپنے وعدے پورے کرنے کے لیے کہیں گی۔
اس سے قبل کہا گیا تھا کہ امریکی وزیرِ خارجہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن کوششوں میں ایک نئی روح پھونکنے کے لیے مشرقِ وسطیٰ کے دورہ کر رہی ہیں۔

یروشلم میں بی بی سی کے نامہ نگار جون برین کا کہنا ہے کہ اناپولس سربراہ کانفرنس کے چار ماہ بعد بھی اسرائیل اور فلسطین کے درمیان تا حال امن میں پیش رفت کے آثار انتہائی موہوم ہیں۔

تین ہفتے قبل بھی انہوں نے مشرقِ وسطیٰ کا دورہ کیا تھا لیکن اس کے بعد بھی اب تک اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن بات چیت کے آگے بڑھنے کے عمل میں کوئی حرکت پیدا نہیں ہو سکی۔

وہ فلسطینی حکام اور وزیراعظم سلام فییاد سے بھی ملاقات کریں گی اور اردن کے دارالحکومت عمان بھی جائیں گی جہاں فلسطینی صدر محمود عباس سے ان کی ملاقات متوقع ہے۔