Saturday, 29 March, 2008, 04:00 GMT 09:00 PST
مزید دو عرب ملکوں اردن اور یمن نے کہا ہے کہ ان کے سربراہ سنیچر کو شام میں ہونے والی عرب سربراہ کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے۔
اس سے پہلے مصر اور سعودی عرب اعلان کر چکے ہیں کہ کانفرنس میں ان کے سربراہ شرکت نہیں کریں گے اور ان کی جگہ ان کے قدرے کم درجے کے نمائندے آئیں گے۔
دریں اثنا لبنانی وزیراعظم فواد سینیورا نے کہا ہے کہ ان کا ملک بھی شام میں ہونے والی عرب سربراہ کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا کیونکہ شام ان کے ملک میں جاری طویل سیاسی بحران کا ذمہ دار ہے۔
عرب سربراہوں کے نام ٹیلی ویژن سے جاری کیے جانے والے ایک پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ لبنان میں کئی ماہ سے ’صدارتی خلاء‘ ہے اور اس کی وجہ شامی مداخلت ہے۔
مسٹر سینیورا نے عرب سربراہوں سے کہا ہے کہ ان کا ملک اپنے ہمسایوں سے اچھے تعلقات کا خواہش مند ہے اس لیے وہ چاہتے ہیں کہ عرب رہنما شام اور لبنان کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے میں مدد کریں۔
لبنان میں نومبر کے بعد سے اب تک صدارتی عہدہ کے لیے پر انتخاب ممکن نہیں ہو سکا اور نامہ نگار اس کی وجہ سعودی عرب اور مصر کی
حمایت رکھنے والے مغرب نواز حکومتی حلقوں اور شام اور ایران کی حمایت رکھنے والے حلقوں کے درمیان محاذ آرائی کو قرار دیتے ہیں۔
|
لبنان نے سنہری موقع کھو دیا
|
لبنان وزیراعظم کے اعلان پر شامی حکومت نے کہا ہے کہ لبنان نے کانفرنس میں شرکت سے انکار کر کے بحران پر بات چیت اور اس کے کسی ممکنہ حل کا ایک سنہری موقع کھو دیا ہے۔