Thursday, 06 March, 2008, 05:00 GMT 10:00 PST
امریکی صدر جارج بش نومبر میں صدارتی انتخاب کے لیے ریپبلیکن پارٹی کے امیدوار جان مکین کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نومبر
انتخابات میں فتخ جان مکین کی ہو گی۔
اکہتر سالہ جان مکین دوپہر کے کھانے پر وائٹ ہاٰؤس پہنچے جہاں ان کے سابقہ حریف جارج بش نے ان کا استقبال کیا۔
جان مکین کو جب کہا گیا کہ کیا نامقبول جارج بش کی حمایت ان کے خطرناک نہیں ہو گی تو ریپبلیکن امیدوار نے کہا کہ وہ امریکی صدر
جارج بش کو بے انتہا پسند کرتے ہیں اور انہیں امید ہے کہ اپنے مصروف شیڈول میں سے ٹائم نکال ان کی انتخابی مہم میں حصہ لے سکیں
گے۔
جان میکن نے کہا کہ وہ باعزت انتخابی مہم چلانے کے وعدے پر عمل پیرا رہیں گے۔
جان میکین جب وائٹ ہاؤس پہنچے تو صدر جارج بش نے ان کے ساتھ مصافحہ کیا اور ان کی اہلیہ سنڈی کے رخسار پر بوسہ دیا۔
صدر بش نے کہا کہ (جان میکین) جیت جائیں گے۔
جان میکین کو ابتدا میں اپنی مہم میں کامیابیوں کا امکان کم لگتا تھا لیکن انہوں نے حیران کن طور پر اس مہم میں واپسی کا راستہ
ہموار کیا۔
ڈیلاس میں اپنے حامیوں سے خطاب میں انہوں نے کہا وہ امریکی عوام کے سامنے ایک باعزت اور مدلل مقدمہ پیش کریں گے تا کہ وہ انہیں
ڈیموکریٹ حریف کے مقابلے میں امریکہ کا صدر منتخب کریں۔