Tuesday, 04 March, 2008, 07:47 GMT 12:47 PST
افغانستان میں امریکی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ ملک کے مشرقی حصے میں ایک خود کش حملے میں نیٹو افواج کے دو فوجی ہلاک اور چار زخمی ہو گئے ہیں۔
امریکی فوج کی طرف سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق خود کش حملہ آور نے بارو سے بھری ایک گاڑی کو افغانستان کے صوبے خوست کے یعقوبی ضلع میں ایک سرکاری دفتر کے گیٹ سے ٹکرا دیا۔
طالبان نے دعوی کیا ہے کہ یہ حملہ ان کے ایک رضاکار نے کیا ہے۔
نیٹو فوجیوں کی تازہ ہلاکتوں کے بعد اس سال افغانستان میں ہلاک ہونے والے غیر ملکیوں کی تعداد تیئس ہو گئی ہے۔