http://bbc.com.im/urdu/

Saturday, 02 February, 2008, 07:00 GMT 12:00 PST

سری لنکا میں دھماکہ بیس ہلاک

سری لنکا کے شہر دمبولا میں بس ہونے والے ایک دھماکے سے بیس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق بس سٹینڈ کے اندر ہونے والے اس یہ دھماکے سے پچاس افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ یہ بس کینڈی سے شمالی شہر انوراھاپور جا رہی تھی اور راستے میں تھوڑی دیر قیام کے لیے دومبلا میں رکی تھی۔

یہ دھماکہ ایک ایسے وقت کیا گیا ہے جب سری لنکا میں برطانیہ سے آزادی حاصل کرنے کی ساٹھویں سالگرہ کی تقریبات کے موقع پر سکیورٹی کو پہلے ہی انتہائی چوکس کر دیا گیا ہے۔

سری لنکا کے فوج کے ترجمان اودھے ننایاکارا نے اس دھماکے کی ذمہ داری تامل باغیوں پر ڈالی ہے۔

کولمبو سے بی بی سی کے نامہ نگار رولینڈ بیورک نے کہا ہے تامل باغی اکثر اس قسم کے دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کرتے۔

تامل باغی شمالی اور مشرقی سری لنکا کی آزادی کے لیے انیس سو تراسی سے گوریلا جنگ لڑ رہے ہیں۔