Monday, 28 January, 2008, 16:22 GMT 21:22 PST
امریکی فوج نے کہا ہے کہ عراق کے شہر موصل میں سڑک کے کنارے ایک بم پھٹنے سے پانچ امریکی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایک امریکی فوجی کارواں بم کا نشانہ بنا اور پھر اس پر فائرنگ کی گئی جس کے بعد امریکی اور عراقی افواج نے وہاں پہنچ کر اسے تحفظ فراہم کیا۔
عراقی وزیر اعظم نوری المالکی نے جمعہ کو شدت پسندوں کے خلاف بڑی کارروائی شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ موصل میں گزشتہ سال تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔
موصل میں بدھ کو ایک جگہ پر فلیٹوں میں دھماکے میں چونتیس افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوئے۔ جمعرات کو پولیس کے تین افسران ان فلیٹوں کا معائنہ کرتے ہوئے ایک حملے میں ہلاک ہو گئے۔