Wednesday, 16 January, 2008, 02:20 GMT 07:20 PST
افغانستان کے حکام نے کہا کہ کابل کے واحد فائیو سٹار ہوٹل پر حملہ کرنے والے طالبان میں سے ایک کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
طالبان کی طرف سے بھیجےگئے ایک گروہ نے پیر کے روز سرینا ہوٹل پر حملہ کیا جس میں ایک امریکی شہری سمیت آٹھ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
طالبان کے حملے کے وقت ناروے کے وزیر خارجہ بھی ہوٹل میں موجود تھے اور انہوں نے ہوٹل تحہ خانے میں چھپ کر جان بچائی۔
افغانستان انٹیلجنس کے سربراہ امراللہ صالح نے صحافیوں کو بتایا تین طالبان جنہوں نے اسلحہ سے بھری جیکٹ پہن رکھی تھیں انہوں نے ہوٹل پر حملہ کیا۔ ایک حملہ آور ہوٹل کے محافظ کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا جبکہ ایک نے ہوٹل کے اندر اپنے آپکو کو آڑا لیا۔
انہوں نے تیسرے حملہ آور نے کئی لوگوں کو فائرنگ سے ہلاک کرنے کے بعد اپنے آپکو کو دھماکے آڑانے سے گریز گیا جسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
کابل کے سخت سکیورٹی والے علاقے میں واقع سرینا ہوٹل میں زیادہ تر غیر ملکی امدادی کارکن اور سفارتکار قیام پزیر ہوتے ہیں۔
حملے کے فوراً بعد طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے مقامی ذرائع ابلاغ سے رابطہ کر کے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔