Wednesday, 02 January, 2008, 09:04 GMT 14:04 PST
سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں ایک دھماکے کے نتیجے میں کم از کم چار افراد ہلاک جبکہ بیس زخمی ہوگئے ہیں۔ دھماکے کا ہدف ایک فوجی بس تھی۔
دھماکہ اس وقت ہوا جب بس ایک ایسے مصروف علاقے سے گزر رہی تھی جہاں اہم فوجی تنصیبات پائی جاتی ہیں۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی ہسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں دو فوجی بھی شامل ہیں۔
فوجی حکام کو شبہ ہے کہ اس واقعہ میں تامل ٹائیگرز ملوث ہو سکتے ہیں۔ تاہم تامل ٹائیگرز نے اس کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
جائے وقوعہ پر موجود ایک فوجی اہلکار نے بتایا کہ بس کو بارودی سرنگ سے نشانہ بنایا گیا۔ کہا جا رہا ہے کہ بس پر گیارہ فوجی سوار
تھے۔ لیکن متاثرین میں زیادہ تعداد عام شہریوں کی ہے۔
|
تامل بغاوت اور ہلاکتیں
|
انیس سو تراسی سے جاری اس لڑائی میں کم از کم ستر ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔