Tuesday, 25 December, 2007, 15:11 GMT 20:11 PST
افغانستان کی حکومت کا کہنا ہے کہ اس نے دو غیرملکی اہلکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔
افغان صدر حامد کرزئی کے ایک ترجمان نے بتایا کہ دونوں افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے کیونکہ ان سے افغانستان کی قومی سلامتی کو خطرہ ہے۔
ان دونوں افراد میں ایک شخص یورپی یونین کے لیے اور دوسرا اقوام متحدہ کے لیے کام کرتا ہے۔ ان میں ایک برطانوی شہری ہے جبکہ دوسرا شخص آئرلینڈ کا ہے۔
افغانستان میں اقوام متحدہ کے ایک ترجمان علیم صدیق نے کہا کہ دونوں افراد کی طالبان سے ملاقات پر افغان حکومت نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔
دونوں افراد نے صوبہ ہلمند میں طالبان سے ملاقات کی تھی۔ اقوام متحدہ کے ترجمان نے کہا کہ اس بارے میں غلط فہمی پیدا ہوئی ہے جس
کا ازالہ کرلیا جائے گا۔