Monday, 24 December, 2007, 09:08 GMT 14:08 PST
وسطی امریکہ میں برفانی طوفان سے کم از کم گیارہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ ہزاروں لوگ بغیر بجلی کے رہنے پر مجبور ہیں۔ شدید سرد موسم اور دھند کی وجہ سے سینکڑوں حادثات ہو چکے ہیں۔
موسم کی اس شدت کے اثرات جنوبی علاقوں میں ٹیکساس تک پہنچ گئے ہیں، جہاں ایک واقعہ میں موٹر وے پر پچاس گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔
برفانی طوفان کی وجہ سے کئی درخت اور بجلی کے کھمبے گر گئے ہیں جبکہ سینکڑوں پروازیں منسوخ کرنا پڑی ہیں۔ ماہرینِ موسمیات مزید برفباری کی پیشگوئی کر رہے ہیں کیونکہ طوفان کینیڈا سے ملحقہ گریٹ لیکس کے علاقوں میں پہنچ گیا ہے۔
برفانی طوفان سے ہلاک اور زخمی ہونے والے زیادہ تر افراد کرسمس کی چھٹیاں منانے کے لیے سفر پر نکلے ہوئے تھے۔