Monday, 17 December, 2007, 07:30 GMT 12:30 PST
افغانستان کے مغربی صوبہ ارزگان میں ایک بم دھماکے سے پانچ افراد ہلاک اور تقریبا بیس زخمی ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق بم ایک موٹر سائیکل میں رکھا گيا تھا۔
ہلاک ہونے والوں میں ایک خاتون اور تین بچے شامل ہیں۔ ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ اس دھماکے کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے لیکن ارزگان میں طالبان کافی سرگرم ہیں۔
اس سال پہلے بھی اس علاقے میں ایک خودکش حملے ہوا تھا جس میں سترہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں بارہ سکول کے بچے شامل تھے۔
طالبان کے خلاف نیٹو اور افغان فوجوں کی کارروائی میں اس برس تین ہزار سے بھی زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔