Saturday, 15 December, 2007, 05:10 GMT 10:10 PST
امریکہ کے اٹارنی جنرل میچل مکیسی نے سی آئی اے کی طرف سے دہشت گردی کے ملزمان سے تفتیش کے دوران تشدد کی ویڈیو ٹیپ تلف کرنے کی سرکاری تحقیقات کی تفصیلات سے کانگریس کو آگاہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
مکیسی نے کہا کہ یہ تفصیلات فراہم کیے جانے سے یہ تاثر ملےگا کہ قانون نافذ کرن کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر سیاسی دباؤ اثر انداز ہو سکتا ہے۔
ان ویڈیوز میں تفتیش کے دوران متنازعہ ہتھکنڈے استعمال کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا جن میں ’واٹر بورڈنگ‘ کا طریقہ بھی شامل ہے جس میں ملزم کو ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے اسے ڈبویا جا رہا ہو۔
امریکہ کی خفیہ ایجنسی سی آئی اے ملزمان پر تشدد کرنے سے انکار کرتی ہے۔
دریں اثناء حکمران رپبلکن جماعت کے ارکان نے سی آئی اے کے تفتیش کے طریقے کار پر مختلف پابندیاں لگانے کے ایک بل کی مخالفت کر دی ہے۔