Saturday, 15 December, 2007, 03:34 GMT 08:34 PST
بی بی سی کی طرف سے عراق کے جنوبی صوبے بصرہ میں کرائے گئے کے ایک سروے کے مطابق لوگوں کی اکثریت کا خیال ہے کہ صوبے میں برطانوی فوجیوں کی موجودگی کے منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔
سن دو ہزار تین میں عراق پر حملے کے بعد سےبرطانوی فوجیں بصرہ کی سیکورٹی کی ذمہ داریاں سنبھال رہی تھیں۔ اتوار کو برطانوی فوجیں یہ ذمہ داریاں عراق کے حکام کے حوالے کر رہی ہیں۔
اس عوامی تجزیے کے دوران نو سو بائیس افراد سے سوالات پوچھے گئے جس میں سے چھیاسی فیصد نے برطانوی فوجیوں کی موجودگی کا صوبے پر منفی اثر پڑا ہے۔
بصرہ میں موجود بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ بعض لوگوں کو خدشہ ہے کہ عراقی سیکورٹی فورسز میں شیعہ ملیشیاء کے عناصر شامل ہو گئے ہوں۔
اتوار کو سکیورٹی کی ذمہ داریاں عراق کے حکام کے حوالے کرنے کے بعد برطانوی فوجیوں کا کردار عراقی پولیس اور سکیورٹی فورسز کی تربیت تک محدود ہو جائے گا۔
اس وقت عراق میں ساڑھے چار ہزار برطانوی فوجی تعینات ہیں۔ تاہم اگلے سال موسم بہار تک عراق میں برطانوی فوجیوں کی تعداد کم کر کے ڈھائی ہزار کر دی جائے گی۔