http://bbc.com.im/urdu/

Wednesday, 21 November, 2007, 03:40 GMT 08:40 PST

فلسطینی ریاست کے لیے مذاکرات

امریکہ نے اعلان کیا ہے کہ فلسطینیوں کی ریاست کے قیام کی پرانی تجویزوں کو دوبارہ پیش کرنے کے لیے واشنگٹن کے نزدیک شہر انّاپولس میں منگل کو کانفرنس ہوگی۔

امریکہ نے اس کانفرنس کے لیے شام اور سعودی عرب کو بھی دعوت نامے بھیجے ہیں۔ وزارت خارجہ کے ترجمان شان میکارمک نے اس بارے انتہائی یقین اور امید کا اظہار کیا ہے۔

شان میکارمیک نے کہا ہے کہ کانفرنس کی تیاری کے لیے تمام درکار عناصر اکھٹے کیے جا رہے ہیں۔ ’ہمیں امید ہے ہم پوری تیاری کے ساتھ جمع ہونگے ۔ دوسرے فریق بھی اناپولس میں پوری تیاری سے آئیں گے اور ہمیں امید ہے کہ دونوں فریقوں کو قریب تر لانے میں کامیاب ہونگے‘۔

کانفرنس کے شرکا کی فہرست بدھ کو شائع ہونے کی توقع ہے۔اُدھر عربوں کو شرکت کے لیے آمادہ کرنے کی مہم کے سلسلے میں اسرائیلی وزیراعظم ایہود براک نے مصر کے صدر حسنی مبارک سے ملاقات کی ہے۔

اجلاس انتہائی اہم ہے
 یہ اجلاس انتہائی اہم ہے کیونکہ سنہ دو ہزار کے بعد پہلی بار اسرائیلی فلسطینیامن مذاکرات مکمل اور بھر پور انداز میں ہو رہے ہیں۔
 
امریکہ

مصر اپنے وزیر خارجہ کو کانفرنس میں بھیج رہا ہے لیکن دوسرے عرب ملکوں میں سے کون کون آتا ہے اس کا ابھی علم نہیں لیکن کہا گیا ہے کہ دعوت نامہ بھحجے جا چکے ہیں۔

امریکہ نے کہا ہے کہ یہ اجلاس انتہائی اہم ہے کیونکہ سنہ دو ہزار کے بعد پہلی بار اسرائیلی فلسطینیامن مذاکرات مکمل اور بھر پور انداز میں ہو رہے ہیں۔