Wednesday, 21 November, 2007, 04:10 GMT 09:10 PST
حقوق انسانی کے لیے اقوام متحدہ کی کمشنر لوئس آربر نے افغانستان میں بین الاقوامی فوجوں کے ہاتھوں عام شہریوں کی بڑی تعداد میں ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’اس کا بھی کوئی جواز نہیں ہے کہ حکومت مخالف اور خود کش بمبار بے گناہ لوگوں کو ماریں‘۔
آکسفیم کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس سال بارہ سو شہری ہلاک ہوئے جن میں آدھے غیر ملکی فوجوں کے ہاتھوں مارے گئے تھے۔
لوئس آربر نے کہا ہے کہ: ’افغان باشندے چاہتے ہیں کہ باہر کی فوجیں ان کی حفاظت کریں صرف اپنی ہی حفاظت نہ کرتی رہیں‘۔
انہوں نے کہا کہ عام تاثر یہ ہے کہ یہ بین الاقوامی کارروائی اپنی ہی فوجوں کی حفاظت کے لیے ہو رہی ہے۔
اقوام متحدہ کی کمشنر لوئس آربر افغانستان کے چھ روز کے دورے کے اختتام پر کابل میں بات کر رہی تھیں۔
تاہم انہوں نے کہا کہ افغانستان میں موجود عالمی افواج پر ذمہ داری زیادہ عاید ہوری ہے اور انہی سے اس بات کی زیادہ توقع کی جاتی ہے کہ وہ شہریوں کی ہلاکتوں اور ان کے زخمی کو باعث بننے سے بچنے کی ہی ممکن کوشش کریں۔