Tuesday, 20 November, 2007, 03:11 GMT 08:11 PST
ونزویلا کے صدر ہوگو شاویز نے کہا کہ گزشتہ ہفتے ڈالر کی جو حالت رہی ہے اس سے ظاہر ہے کہ ’امریکی سلطنت‘ رو بہ زوال ہے۔
شاویز اوپک اجلاس کے بعد سے ایران کے دورے پر ہیں۔ اوپک اجلاس کے اختتام پر ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے بطی ڈالر پر عدم اعتماد کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ ڈالر کاغذ کے بہ مصرف ٹکڑے کے سوا کچھ نہیں۔ اس سے قبل انہوں نے تیل کا لین دین ڈالر میں نے کرنے کی تجویز بھی پیش کی تھی۔
نیو یارک میں پیر کی شام تک ڈالر میں یورو کے مقابل ایک اعشاریہ چار چھ پانچ نو ڈالر کی کمی آئی جب کہ ین کے مقابل یہ کمی ایک سو دس اعشاریہ صفر چار تھی۔
اسی سال نومبر کے اوائل میں یورو کے مقابل ڈالر میں ایک اعشاریہ چار سات پانچ دو کی ریکارڈ کمی دیکھنے میں آئی تھی۔
امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی اس لیے بھی آئی ہے کہ گزشتہ جمعہ کو امریکی معیشت کے بارے میں اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں۔
ان اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ امرییک بنکوں کو مورگیج کے خراب قرضوں کا سامنا ہے۔ اس کے علاوہ جنوری کے بعد سے صنعتی پیداوار میں کمی آئی ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس صورتِ حال میں امریکہ کو شود کی شرح میں کمی لانی ہو گی۔