http://bbc.com.im/urdu/

Monday, 19 November, 2007, 06:06 GMT 11:06 PST

ڈالر صرف کاغذ کا بے مصرف ٹکڑا

ایرانی صدر محمود احمد نژاد نے اوپک اجلاس میں یہ تجویز پیش کی ہے کہ تیل کی خرید و فروخت امریکی ڈالر میں ختم کر دی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ کرنسی کاغذ کے بے مصرف ٹکڑے کے سوا کچھ نہیں۔

ایرانی صدر نے یہ اپیل اجلاس کے اختتام پر کی لیکن امریکہ کے حامی سعودی عرب نے اس تجویز کی مخالفت کی۔

اجلاس کے اعلامیے میں ڈالر کا ذکر سرسری کیا گیا ہے جب کہ جب کے توانائی کے تحفظ اوفر ماحولیات کے معاملات پر توجہ زیادہ دی گئی ہے۔

اجلاس کے دوران اوپک ارکان نے تیل کے مستقبل کے رخ کے بارے میں اپنے اختلافات دور کرنے کی کوشش بھی کی۔

تاہم آخر میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ دنیا کو تیل قابلِ اعتماد فراہمی جاری رہے گی۔

اجلاس کے صدر احمدی نژاد نے کہا کہ تمام ارکان ڈالر کی قیمت میں آنے والی حالیہ مندی پر ناخوش تھے۔

گزشتہ بارہ ماہ کے دوران ڈالر کے نرخوں میں یورو اور دوسری کرنسیوں کے مقابلے میں خاصی کمزوری آئی ہے۔

اس کے نتیجے میں اوپک ممالک کی آمدنیوں پر بھی اثر پڑا ہے کیونکہ تیل کی خرید و فروخت اور قیمتیں امرییک ڈالر میں مقرر کی جاتی ہیں۔