http://bbc.com.im/urdu/

Sunday, 18 November, 2007, 04:58 GMT 09:58 PST

عراق میں تیس لاشیں برآمد

عراق میں پولیس نے سنی اکثریت والے ایک ضلع کے نواح سے تیس ایسے لاشیں برآمد کی ہیں جو بری طرح مسخ ہو چکی تھیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ان لوگوں کو کم و بیش چھ ماہ قبل ہلاک کیا گیا ہو گا۔

امریکی فوجیوں نے حال ہی میں دورا ضلع کا انتظام سنبھالا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ اس ضلع میں ایسے سنیوں کی اکثریت تھی جن کا تعلق القاعدہ سے تھا۔

امریکی افواج کا کہنا ہے کہ اس ماہ کے دوران برآمد ہونے والی یہ تیسری اجتماعی قبر ہے۔

اس سے قبل عراقی دارالحکومت بغداد کے شمال اور مغبی حصوں میں القاعدہ کے خلاف مہم کے دوران اجتماعی قبریں دریافت ہوئی تھیں۔

دریں اثنا امریکی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے وسطی اور شمالی عراق میں حملوں کے دوران کم از کم چھ مسلح افراد کو ہلاک کیا ہے۔

دورا میں لاشیں ایسی عمارتوں سے ملی ہیں جن کی تعمیر ابھی مکمل نہیں ہوئی تھی۔