Wednesday, 12 September, 2007, 17:19 GMT 22:19 PST
روس کے علاقے یال یانووسک کے گورنر نے ان جوڑوں کے لیے انعام کا اعلان کیا ہے جن کے ہاں اب سے ٹھیک نو ماہ بعد یعنی روس کے قومی دن بچہ پیدا ہوگا۔
سیرگئی موروزو چاہتے ہیں کہ جوڑے سیکس کے لئے کام سے چھٹی لیں، اگر قومی دن کے روز بچے کی پیدائش ہوئی تو انہیں انعام میں کار،
ٹی وی اور دیگر انعامات دیئے جائیں گے۔
موروزو نے روس کی آبادی میں اضافے کے لیے جاری کوشش کے طور پر بدھ
کو فیملی سے رجوع کرنے کا دن قرار دیا ہے۔
یہ تیسرا سال ہے جب یال یانووسک میں بارہ جون کو پیدا ہونے والے بچوں کے لیے انعام کا اعلان کیا گیا ہے، رواں سال ایک جوڑے نے سپورٹس کار جیتی تھی۔
سیرگئی موروزو کا کہنا ہے کہ اگر گھر میں خوشگوار ماحول ہو اور میاں بیوی ایک دوسرے اور بچوں سے محبت کرتے ہوں تو وہ خوش رہیں گے۔ اس طرح پورے ملک میں خوش گوار ماحول ہوگا۔
سویت یونین کے زوال کے بعد روس کی آْبادی میں مسلسل کمی ہو رہی ہے۔
ماہر مردم شماری کا کہنا ہے کہ اس صدی کے نصف تک روس کی چالیس ملین آْبادی کم ہوسکتی ہے جو اس کی موجودہ آْبادی کا تیسرا حصہ ہے۔