http://bbc.com.im/urdu/

Saturday, 08 September, 2007, 18:54 GMT 23:54 PST

الجزائر میں بم دھماکہ

ہسپتال کے عملے کے مطابق زخمی ہونے والوں کا تعلق کوسٹ گارڈز حکام سے ہے اور انہوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مرنے والوں کی تعداد بھڑ سکتی ہے۔

یہ حملہ شہر بانٹا میں ہونے والے خودکش حملے کے دو دن بعد ہوا ہے جس میں 19 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ یہ افرد صدر عبدلعزیز بوتیفلیکا کے استقبال کے لیے کھڑے تھے۔

ہفتے کے حملوں کے بعد بوتیفلیکا نے کہا کہ دہشت گردی پسپائی کی طرف جا رہی ہے۔

الجزائر ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معصوم لوگوں پر حملہ کر کے دہشت گردوں نے اپنے ملک اور قوم کو دھوکا دیا ہے۔

اب تک کسی نے ان حملوں کی زمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

باٹنا کے حملے کے فورن بعد بوتیفلیکا نے اس کی زمہ داری اسلامی شدت پسندوں پر عائد کی۔

انہوں نے ان سب کو مجرم قرار دیتے ہوے کہا کہ یہ لوگ قومی مفاہمت کو خراب کرنا چاہتے ہیں جو کہ 15 سالہ لڑائی کو ختم کرنے کے لیے فوج اور ان دھڑوں کے درمیان جاری ہے جواسلامی مملکت چاہتے ہیں ۔

الجیر میں اپریل میں دو بم دھماکوں میں 23 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ ان دھماکوں کی ذمہ داری ایک اسلامی گروپ نے قبول کی تھی جو اپنے آپ کو القائدہ بتا رہے تھے۔