Wednesday, 05 September, 2007, 02:59 GMT 07:59 PST
عراق میں اعلی ترین امریکی کمانڈر جنرل پیٹرس نے امریکی فوج پر کام کا دباؤ کم کرنے کے لیے عراق میں امریکی فوجیوں کی تعداد میں کمی کی جاسکتی ہے۔
امریکی ٹی وی چینل اے بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی فوجی کمانڈر نے کہا کہ فوج کیا کرتی سکتی ہے اس کی بھی کوئی حد ہوتی ہے۔
جنرل پیٹرس سے جب یہ سوال پوچھا گیا کہ کیا فوجوں میں کمی آئندہ مارچ تک کی جا سکے گی تو اس پر انہوں نے جواب میں کہا کہ ’مجھے آپ کا اندازہ درست لگتا ہے۔‘
جنرل پیٹرس عراق میں فوجی آپریشن اور حالات کے بارے میں ایک اہم رپورٹ اسی ماہ کانگریس کے سامنے پیش کرنے والے ہیں۔