Friday, 31 August, 2007, 15:11 GMT 20:11 PST
پاکستان میں سویڈن کے سفارتخانے نے سویڈن کے اخبار میں شائع ہونے والے اُس کارٹون پر اظہارِ افسوس کیا ہے جس میں پیغمبرِ اسلام کو دکھایا گیا ہے۔
پاکستان نے اس کارٹون پر، جس میں پیغمبرِ اسلام کا سر کتے کے جسم پر دکھایا گیا ہے شکایت کی تھی۔
گزشتہ سال بھی پیغمبرِ اسلام کے کارٹونوں کی اشاعت دنیا بھر میں احتجاج کا باعث بن چکی ہے۔
میں اسلام کے خلاف نہیں |
اسلام میں پیغمبرِ اسلام کے خاکے یا تصویر کی اجازت نہیں ہے اور مسلمان اسے توہینِ رسالت تصور کرتے ہیں۔ اس کے علاوے اکثر مسلمان کتے کو بھی ناپاک جانور تصور کرتے ہیں۔
نیا کارٹون یا خاکہ سویڈن کے اخبار نیریکس الیہانڈا میں اتوار کو شائع ہوا ہے۔
![]() | |
| گزشتہ سال پیغمبرِ اسلام کے کارٹونوں کی اشاعت پر پاکستان میں احتجاج کیا گیا |
کارٹون کا اشاعت پر اس ہفتے کے اوائل میں ایرانی حکومت بھی سویڈن کی حکومت سے شکایت کر چکی ہے۔
پاکستان کی وزارتِ خارجہ نے اسلام آباد میں سویڈن کے سفارتخانے کو اپنی شکایت جمعرات کو موصول کرائی تھی۔