http://bbc.com.im/urdu/

Monday, 27 August, 2007, 20:51 GMT 01:51 PST

فلوجہ میں خودکش حملہ،نو ہلاک

عراق میں حکام کا کہنا ہے کہ بغداد کے جنوب میں واقع شہر فلوجہ میں ایک خود کش حملے میں کم از کم نو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ حملہ ایک مسجد میں جاری نماز کے دوران کیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں دس افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ القاعدہ کے مخالفت میں بیان دینے والے اس مسجد کے امام کی بھی اس دھماکے میں ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔

دریں اثناء عراق کے مقدس شہر کربلا سے بھی پولیس اور شیعہ زائرین کے درمیان جھڑپوں میں تین افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔ یہ جھڑپیں اس وقت ہوئیں جب پولیس نے اہلِ تشیع کے بارہویں امام، امام مہدی کے یومِ پیدائش کی تقاریب کے لیے شہر میں جمع زائرین کو منتشر کرنے کی کوشش کی۔ ان جھڑپوں میں تیرہ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ یہ تازہ ترین خود کش حملہ اور جھڑپیں عراقی وزیراعظم نوری المالکی کے اس بیان کے بعد ہوا ہے جس میں انہوں نے اعلان کیا تھا کہ عراق کے شیعہ، سنّی اور کرد رہنماؤں نے سیاسی استحکام کی خاطر مفاہمت کے ایک معاہدےدہ