Friday, 03 August, 2007, 12:05 GMT 17:05 PST
عراق میں امریکی فوج نے کہا ہے کہ اس کے چار مزید فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔
فوج کے مطابق ان میں سے تین جمعرات کو بغداد میں سڑک کے کنارے نصب ایک بم کا نشانہ بنے جبکہ چوتھا فوجی شہر میں ایک اور واقعہ میں ہلاک ہو گیا۔
سنہ دو ہزار تین میں عراق پر حملے سے اب تک وہاں تین ہزار چھ سو فوجی اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں۔