Saturday, 14 July, 2007, 07:27 GMT 12:27 PST
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے اسرائیل سے غزہ کے تمام سرحدی راستے دوبارہ کھولنے کو کہا ہے تاکہ علاقے میں جاری معاشی بحران کو روکا جا سکے۔
بان کی مون کا کہنا تھا کہ بنیادی ضروریات زندگی، امدادی کارکنوں اور تجارتی اجناس کو اندر داخلے کی اجازت دی جانی چاہیے کیونکہ اگر غربت میں مزید اضافہ ہوا تو لوگ تقریباً امداد پر ہی انحصار شروع کردیں گے۔
دوسری طرف عالمی بینک کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ غزہ میں تین ہزار سے زائد کاروبار بند ہونے کی وجہ سے ایک اندازے کے مطابق 65 ہزار افراد بے روزگار ہو گئے ہیں۔ اقوام متحدہ نے فوری طور پر ایک کروڑ ستر لاکھ ڈالرز کی ہنگامی امداد فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔
گزشتہ ماہ کے اوائل میں غزہ میں لڑائی شروع ہونے کے بعد سے اسرائیل نے سرحدی راستوں کو یا تو بند کر رکھا ہے یا ان پر رکاوٹیں حائل ہیں۔