Monday, 25 June, 2007, 13:52 GMT 18:52 PST
غزہ کی پٹی میں فلسطین کی شدت پسند تنظیم حماس نے مغوی اسرائیلی فوجی گیلاد شالت کا ایک آڈیو پیغام جاری کیا ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیلی فوجی کو کوئی ایک سال قبل قبضے میں لیا گیا تھا۔
اس آڈیو ٹیپ کے مطابق ان (گیلاد) کی حالت خراب ہو گئی ہے، اس لیے انہیں ہسپتال میں داخل کیا جائے۔
اگر اس آڈیو پیغام کی تصدیق ہو گئی تو مغوی بنائے جانے کے بعد سے ان کی آواز میں یہ پہلا پیغام ہوگا۔ اس سے قبل گزشتہ سال ستمبر میں ان کے ہاتھ سے لکھا ایک خط ان کے والدین کو بھیجا گیا تھا۔
مزاحمت کاروں کا مطالبہ ہے کہ ان کی رہائی کے بدلے اسرائیلی جیلوں میں قید ان کی تنظیم کے اراکین رہا کیے جائیں۔