Tuesday, 19 June, 2007, 02:47 GMT 07:47 PST
امریکی وزارتِ دفاع عراق اور افغانستان میں تعینات اپنے فوجیوں میں چالیس ہزار تاش کی نئی گڈیاں تقسیم کررہی ہے جن میں ان ملکوں کی تاریخی نوادارات اور عمارات کی تصاویر چھپی ہوئی ہیں۔
تاریخی عمارات اور نوادارات کی تصاویر والی یہ تاش کی گڈیاں امریکی فوجیوں کو ان ملکوں کے تاریخی ورثہ سے آگاہ کرانے کی مہم کا حصہ ہے۔
اس مہم میں شامل ایک ماہرہ آثارِ قدیمہ کا کہنا ہے کہ ان تاش کے پتوں کی تصاویر کو دیکھ کر فوجیوں کو تاریخی عمارات اور تاریخی نوادارات کے بارے میں علم ہو گا اور وہ ان کو نقصان پہنچانے یا رکھنے سے باز رہیں گے۔
عراق پر حملے کے بعد عراق میں پچاس مطلوبہ شخصیات کی تصاویر والی تاش کی گڈیاں بھی امریکی فوج میں تقسیم کی گئی تھیں۔
سن دوہزار تین میں عراق پر امریکی حملے کے بعد امریکی فوج کو
تاریخی شہر بابل کو نقصان پہنچانے پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔