Sunday, 17 June, 2007, 10:19 GMT 15:19 PST
برطانوی دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ وہ ان اطلاعات کا جائزہ لے رہا ہے کہ مارچ میں غزہ سے اغوا ہونے والے بی بی سی کے نامہ نگار ایلن جانسٹن کو شاید رہا کیا جا رہا ہے۔
اطلاعات میں تہران میں حماس کے ترجمان کے حوالے سے کہا جا رہا کہ ایلن جانسٹن کی رہائی اگلے چند گھنٹوں میں ہونے والی ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ اگر ایسا نہیں ہوتا تو اس کی وجہ صرف ایلن جانسٹن کی سکیورٹی ہو سکتی ہے۔
تہران میں حماس کے ترجمان کے بعد غزہ میں بھی حماس کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ اگرچہ ایلن کی رہائی کے لیے بھرپور کوششیں ہو رہی ہیں لیکن وہ یہ نہیں جانتے کہ نامہ نگار کو کب رہا کیا جا رہا ہے۔
جمعہ کو حماس کے عسکری بازو نے کہا تھا کہ وہ ایلن جانسٹن کی رہائی ممکن بنانے کے لیے سنجیدہ اور عملی اقدامات کر رہا ہے۔