http://bbc.com.im/urdu/

Thursday, 14 June, 2007, 18:54 GMT 23:54 PST

حماس حکومت برطرف کر دی گئی

فلسطینی صدر محمود عباس نے حماس کی مخلوط حکومت برطرف کر کے ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

صدر محمود عباس کے قریبی ذرائع کے مطابق حماس اور الفتح کے درمیان جاری لڑائی کو ختم کرانے کی غرض سے صدر جلد ہی نئے انتخابات کا اعلان کریں گے۔

غزہ میں خونریز لڑائی

اس اعلان کے بعد محمود عباس غرب اردن اور غزہ پر صدارتی حکم کے تحت حکومت کرتے رہیں گے۔
غزہ میں لڑائی
حماس نے غزہ کے جنوب میں واقع الفتح کا صدر دفتر تباہ کر دیا

حماس حکومت کی برطرفی سے قبل حماس کے کارکن غزہ کی پٹی اور خاص طور پر غزہ شہر میں سکیورٹی اداروں کی عمارتوں پر قبضہ کرنے میں کامیاب ہو گئے اور ان عمارتوں پر حماس کے پچرم لہرا دیے۔

محمو عباس کے مشریوں نے بتایا ہے کہ صدر نے فلسطینی وزیر اعظم اسماعیل ہنیہ کو برطرف کر دیا ہے اور وہ ایک غیر جانبدار شخص کو وزیر اعظم مقرر کریں گے۔

یروشلم میں بی بی سی کے نامہ نگار میتھیو پرائس کا کہنا ہے کہ صدارتی حکمنامے پر دستخط ہوتے ہی غرب اردن اور غزہ کی پٹی عملی طور پر ایک دوسرے سے الگ ہو جائیں گے اور غزہ کے معاملات حماس کے ہاتھ میں ہوں گے جبکہ غرب اردن الفتح کے کنٹرول میں آ جائے گا۔