http://bbc.com.im/urdu/

Thursday, 03 May, 2007, 22:50 GMT 03:50 PST

اولمرت کے استعفے کا مطالبہ

اسرائیل میں ہزاروں افراد نے وزیر اعظم ایہود اولمرت کے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ مظاہرہ جمعرات کو تل ابیب کے مرکز میں واقع ربین سکوئیر میں ہوا۔

منتظمین کا کہنا ہے کہ مظاہرے میں ایک لاکھ افراد موجود تھے۔ منتظمین میں فوج کے ایک ریٹائرڈ جنرل یوزی دایان بھی شامل ہیں، انہوں نے بتایا کہ اس مظاہرے میں کسی سیاستدان کے شریک ہونے پر پابندی نہیں تھی لیکن ان کو سٹیج پر آنے کی اجازت نہیں تھی۔

یہ رپورٹ ایک ریٹائرڈ جج ایلائاہو وینوگراڈ نے چھ ماہ کی تفتیش کے بعد تیار کی تھی اور اس میں چونتیس روزہ جنگ کے دوران وزیر اعظم کے رویے اور فیصلوں پر کڑی تنقید کی گئی ہے۔

بدھ کو ایہود اولمرت کی وزیر خارجہ نے بھی وزیر اعظم کے استعفے کا مطالبہ کیا تھا۔ تاہم مسٹر اولمرت کا کہنا ہے کہ وہ مستعفی نہیں ہوں گے بلکہ وہ اقتدار میں رہتے ہوئےوینوگراڈ انکوائری کمیشن کے سفارشات کو عمل میں لائیں گے۔