Monday, 30 April, 2007, 15:19 GMT 20:19 PST
برطانیہ میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کے الزام میں عمر قید کی سزا پانے والے وحید محمود سزا پانے والوں میں سب سے زیادہ عمر کے ہیں۔ وہ بائیس مارچ 1972 کو پیدا ہوئے اور کراؤلے مغربی سسکس کے رہنے والے ہیں۔ انہیں اس سازش کا اہم یا مرکزی کردار تصور کیا جاتا ہے۔
انہیں 1989 سے 1995 تک عبدالوحید، اسماعیل، جاوید اور جے ایو کے عُرفیتوں سے پہچانا جاتا رہا۔انہوں نے گیس انڈسٹری میں تربیت حاصل کی اور ایک ٹائل شاپ میں بھی کام کیا۔ وہ برٹس گیس کے لیے کام کرتے تھے اور گھروں میں جا کر صارفین کے بوائیلروں کی مرمت کیا کرتے تھے۔
جن دنوں انہوں نے بمباری کی سازش کی وہ ایک ٹھیکیدار کے لیے کام کرتے تھے۔ انہوں نے ٹائل شاپ میں ملازمت کے دوران سازش کے ایک اور ملزم عمر خیام کو دکان پر ملازمت دلوائی۔