Friday, 13 April, 2007, 04:02 GMT 09:02 PST
اقوام متحدہ کے نگران جوہری ادارے آئی اے ای اے کے سربراہ محمد البرادی نے کہا ہے کہ ایران ابھی یورینیم کی افزودگی کے ابتدائی مراحل میں ہے۔
محمد البرادی نے کہا کہ ایران یورینم کو صعنتی درجے تک افزودہ کرنے کا اہل نہیں ہے جیسا کہ وہ دعوے کر رہا ہے۔
ڈاکٹر البرادی نے کہا ایران کے سینکڑوں سیٹنری فیوجز یورینیم کو افزودہ کر رہے ہیں جبکہ صعنتی درجہ تک پہنچے کے لیے ہزاروں سینٹری فیوجز کی ضرورت ہوتی ہے۔
ایران کا موقف ہے کہ اس کا جوہری پروگرام پرامن مقاصد کے لیے ہے جبکہ مغربی ممالک کو خدشہ ہے کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
پیر کے روز ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران یورینیم کی افزودگی میں صعنتی درجہ حاصل کرنے کے بعد اب ایٹمی ممالک کی فہرست میں شامل ہو چکا ہے۔
روس نے بھی ایران کے دعوؤں خدشات کا اظہار کیا ہے۔
ڈاکٹر البرادی نے کہا ہے کہ اگر ایران آئی اے ای اے کی زیر نگرانی رہا تو وہ کبھی جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی پوزیشن میں نہیں آ سکے گا۔