Monday, 09 April, 2007, 04:57 GMT 09:57 PST
عراقی شیعوں کے انقلابی رہنما مقتدیٰ الصدر کے ہزاروں حامی ایک بڑے احتجاج کیلیے مقدس شہر نجف میں جمع ہو رہے ہیں۔
مقتدیٰ الصدر نے صدام حسین کے اقتدار کے خاتمے کی چوتھی سالگرہ کے موقع پر ایک بڑے احتجاج کی اپیل کی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ احتجاجی اس موقع پر عراق سے امریکی سالاری میں عراق پر قابض فوجوں کے انخلاء کا مطالبہ کریں گے۔
حکومت کی جانب سے اس موقع پر کسی قسم کے واقعے کی روک تھام کے لیے بغداد میں 24 گھنٹے کے لیے تمام گاڑیوں کی نقل و حرکت پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
اس پابندی کا اطلاق پیر کو تمام دن رہے گا۔ حکومت کو خدشہ ہے کہ اس موقع پر کسی کار بم کا دھماکہ نہ کرنے کی کوشش کی جائے۔
اس قبل اتوار کو محمودیہ میں ایک حملے کے نتیجے میں اٹھارہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کے چھ مزید ہلکاتیں بھی ہوئی ہیں۔
مقتدیٰ الصدر کی جانب سے احتجاج کی اپیل اتوار کو گئی تھی۔ اس اپیل میں انہوں نے کہا ہے کہ ’قبضہ ختم کرانا ہے تو باہر نکلنا ہو گا اور احتجاج کرنا ہو گا‘۔