Saturday, 07 April, 2007, 02:40 GMT 07:40 PST
امریکی حکومت نے کیوبا کے ایک جلا وطن شخص کو فوری طور پر رہا کرانے کے لیے ٹکساس کی ایک عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی ہے۔
ٹکساس میں وفاقی عدالت کے جج نے کیوبا کے جلا وطن شخص لوئس پوساڈا کیرلیس کو اس کے خلاف امیگریش قوانین کی خلاف ورزی کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعدرہا کر دیا جائے۔
پوساڈا کیرلیس امریکہ خفیہ ادارے سی آئی اے کے سابق ایجنٹ ہیں اور وہ کیوبا اور وینزویلہ میں انیس سو چھہتر میں ایک ہوائی جہاز کو تباہ کرنے کی سازش میں مبینہ طور پر ملوث ہیں۔ ہوائی جہاز کی تباہی کے اس واقع میں ستر افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
پوساڈا اس ہوائی جہاز پر حملے میں ملوث ہونے کے الزام سے انکار کرتے ہیں تاہم وہ امریکہ میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کے الزام میں گرفتار ہوئےتھے۔
واشنگٹن اس بات کی بھی کوشش کر رہا ہے کہ پوساڈا کو تیسرا ملک لینے پر تیار ہوجاے کیونکہ ان کے وکلاء کا کہنا ہے کہ اگر پوساڈا کو کیوبا یا وینزویلا بھیجنے میں ان کی جان کو خطرہ ہے۔