Monday, 26 March, 2007, 11:45 GMT 16:45 PST
برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر نے غلاموں کی تجارت میں برطانیہ کے ملوث رہنے پر افسوس اور تاسف کا اظہار کیا ہے لیکن اس بات پر پوری معافی مانگنے سے گریز کیا ہے۔
برطانیہ کی جانب سے غلاموں کی تجارت ترک کرنے کے دوسو سال کی تکمیل پر گھانا میں ہونے والی تقریبات کے سلسلے میں جاری کیے جانے والے پیغام میں ٹونی بلیئر نے کہا ہے کہ زیادہ توجہ عہدِ جدید کی غلامی پر دی جانی چاہیے۔
جمیکا میں اس حوالے سے ہونے والی تقریب میں ان لوگوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا جنہیں یا تو قتل کر دیا گیا یا ان سے اس قدر کام لیا گیا کہ ان کی موت واقع ہو گئی۔
اندازہ ہے کہ پندرھویں سے انیسویں صدی کے درمیان بارہ ملین کے لگ بھگ افریقیوں کو یورپی جہازوں کے ذریعے زبردستی بحرِ اوقیانوس کے اس پار لایا گیا اور ان کی اکثریت کو ـبری مشقت کے لیے امریکی فارم مالکان کے ہاتھ فروخت کیا گیا۔