Sunday, 25 March, 2007, 09:36 GMT 14:36 PST
امریکہ اورجنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشقیں شروع ہو گئی ہیں جن میں ایک طیارہ بردار جہاز سمیت کئی جنگی جہاز اور ہزاروں فوجی حِصّہ لے رہے ہیں۔
دونوں ملکوں کا کہنا ہے کہ مشقیں ہر سال ہوتی ہیں اور دفاعی نوعیت کی ہیں۔
شمالی کوریا نے ان مشقوں پر تنقید کی ہے اور ہر سال کی طرح اس بار پھر کہا ہے کہ واشنگٹن اور سیول اس پر حملے کی تیاری کر رہے ہیں۔
پیانگ یانگ میں سرکاری ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ ان مشقوں سے شمالی کوریا کے جوہری پروگرام سے متعلق بین الاقوامی امن کوششیں متاثر ہو سکتی ہیں۔