http://bbc.com.im/urdu/

Friday, 16 March, 2007, 02:30 GMT 07:30 PST

شمالی کرہ میں گرم ترین موسمِ سرما

ایک امریکی سرکاری ایجنسی کے مطابق اس سال شمالی کرہ میں موسمِ سرما کے دوران درجہ حرارت گزشتہ ایک سو پچیس سال میں سب سے زیادہ رہا۔

اس خطے میں دسمبر سے فروری تک زمین اور سمندر کا مجموعی درجہ حرارت اوسط سے ایک اعشارہ تین فارن ہائیٹ زیادہ تھا۔

ماہرین کا یہ بھی خیال ہے کہ 2007 گرم ترین سال ہو سکتا ہے۔

’نیشنل اوشیانک اینڈ ایٹموس فیئرک ایڈمنسٹریشن‘ کے جے لاریمور کے مطابق مطابق ’اس بڑھتے درجہ حرارت کا ذمہ دارگرم درجہ حرارت کا رجحان اور پیسیفک میں موجود ایک درمیانی شدت کا ’النینو‘بھی ہے‘۔

ادارے کے مطابق دنیا بھر میں ہر عشرے میں درجہ حرارت اعشایہ دو کی حد سے بڑھ رہا ہے اور ریکارڈ پر موجود گرم ترین سالوں میں سے پہلے دس سال سنہ 1995 کے بعد کے ہی ہیں۔

ماہرین کا اندازہ ہے کہ اس صدی کے اختتام تک دنیا کا درجہ حرارت ایک اعشاریہ آٹھ سنٹی گریڈ سے چار سنٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے۔