Monday, 12 March, 2007, 01:09 GMT 06:09 PST
سابق امریکی صدر بل کلنٹن کی اہلیہ اور سینیٹر ہیلری کلنٹن ایک تقریر کے دوران اچانک گر پڑیں۔
ریاست نیو یارک کے شہر بفلو میں انہوں نے حاضرین کو بتایا کہ انہیں پیٹ کا وائرس ہو گیا ہے جس کی وجہ سے وہ نقاہت محسوس کر رہی ہیں۔
انہپوں نے اس کے بعد بھی اپنی تقریر جاری رکھنے کی کوشش کی مگر وہ اس کامیاب نہیں رہ سکیں۔
اس کے بعد انہوں نے کچھ دیر بعد پروگرام میں دوبارہ شرکت کی اور اس کے بعد ایک اور پروگرام میں گئیں جہاں انہیں گفتگو کرنی تھی۔
وہ ریپیبلیکن پارٹی کے مستقبل کے صدارتی امیدوار کی ممکنہ حریف امیدوار بھی ہیں اور اس اعتبار سے ان کی کوشش ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ لوگو ں سے ملیں۔