Saturday, 10 March, 2007, 23:36 GMT 04:36 PST
صدر بش فروغِ تجارت کے لیے یوروگوئے میں ہیں جہاں ان کی آمد کے موقع مظاہرہ کیا گیا ہے۔
صدر بش جو ان دنوں لاطینی امریکہ کے دورے پر ہیں۔ وہ برازیل سے یوروگوئے پہنچے تھے۔
یوروگوئے امریکہ سے آزادنہ تجارت میں انتہائی دلچسپی رکھتا ہے اور اس کے لیے دوسرے لاطینی امریکی ممالک کے تجارتی پابندیاں قبول کرنے کے لیے بھی تیار ہے۔
دوسری طرف وینز ویلا کے صدر ہوگو شاویز بھی لاطینی امریکی ممالک کا دورہ کر رہے ہیں۔اور انہوں نے دریائے پلاتی کے دوسری جانب ارجنٹائن میں ایک بڑے ہجوم سے خطاب کیا ہے۔
انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ امریکی اثر و رسوخ کے خلاف لاطینی امریکہ کو جمع ہو جانا چاہیے۔
دوسری طرف صدر بش نے لاطینی امریکہ میں اپنے ملک کے ریکارڈ کا دفاع کیااور اس بات کی تردید کی کی کہ ان کے ملک نے خطے کو نظر انداز کیا ہے ۔ صدر بش کا کہنا تھا کہ امریکہ نے افلاس کے خلاف لڑائی میں لاطینی امریکی ممالک کی امداد کی ہے۔
صدر بش نے کہا کہ ان کا یہ دورہ ان کے ملک کی اس خواہش کا اظہار ہے کہ ہمیں مل جُل کر کام کرنا چاہیے۔