Friday, 09 March, 2007, 05:46 GMT 10:46 PST
جارجیہ کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ عراق میں اپنے فوجیوں کی تعداد کو دگنا کرنے کے لیے تیار ہے۔
جارجیہ کے واشنگٹن میں سفارت خانے کے ذریعے جاری کیے جانے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ عراق میں جارجیہ کے ساڑھےآٹھ سو فوجی تعینات ہیں جن کی تعداد کو بڑھا کر دو ہزار کیا جا رہا ہے۔
اس بیان میں کہا گیا کہ جارجیہ کے صدر میخائل سکاشولی اور عوام عراق میں امن اور استحکام کےلیے پورا طرح تعاون کرنے کو تیار ہیں۔
واشنگٹن میں جارجیہ کے سفیر کے حوالے سے کہا گیا کہ فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کرنے کی ایک وجہ یہ بھی کہ جارجیہ نیٹو کو واضح اشارہ بھیجنا چاہتا ہے۔ جارجیہ نیٹو میں شامل ہونے کا خواہشمند ہے۔
جارجیہ نے کہا کہ وہ افغانستان میں نیٹو کی فوج میں اپنے ایک سو فوجی بھیجنے کے لیے تیار ہے۔