http://bbc.com.im/urdu/

Friday, 09 March, 2007, 11:43 GMT 16:43 PST

کاربن کا اخراج کم کرنے کا معاہدہ

یورپی یونین کے ممالک نے کاربن ڈآئی آکسائیڈ کا اخراج انیس سو نوّے کے مقابلے میں دو ہزار بیس تک بیس فیصد کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ فیصلہ برسلز میں ماحولیاتی تبدیلی کے بارے میں ایک اجلاس میں کیا گیا۔ تاہم یورپی یونین کے رکن ممالک کو ہوا یا شمسی توانائی کے استعمال کے بارے میں پابند کرنے پر اتفاق رائے نہیں ہو سکا۔ مشرقی یورپ کے ممالک نے، جن کا بہت زیادہ انحصار کوئلے سے چلنے والی صنعتوں پر ہے، کہا کہ ان کے پاس شمسی توانائی اور ہوا کو استعمال کرنے کے لیے وسائل کم ہیں۔

یونین کی صدر اور جرمنی کی چانسلر اینجلا مرکل نے امید ظاہر کی کہ اس طرح توانائی کے ان استعمال کے بارے میں بھی جلد معاہدہ ہو جائےگا۔ اینجلا مرکل نے کہا کہ اجلاس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

کہا جا رہا ہے کہ اگر امریکہ، چین اور بھارت بھی کاربن کم کرنے کے پروگرام میں شامل ہو جائیں تو یورپ کاربن ڈائی آکسائیڈ میں کمی کا ہدف بیس فیصد سے بڑھا کر تیس فیصد کر دے گا۔