Thursday, 08 March, 2007, 04:33 GMT 09:33 PST
برطانیہ کی پارلیمان کے ایوان زیریں یا دارالعوام نے ایوان بالا یا دارالامراء میں نامزدگیوں اور موروثی نسشتوں کی جگہ انتخاب کرانے کے حق میں ووٹ دیا ہے۔
برطانیہ کے دارلامراء کے ارکان کو یا تو نامزد کیا جاتا ہے یا کچھ امراء کو یہ ایوان بالا کی رکنیت ورثہ میں ملتی ہے۔
بی بی سی کے نامہ نگار کے مطابق ایوان زیریں میں منظور کی جانے والی تجویز برطانوی آئین میں بڑی تبدیلی لا سکتی ہے۔ آئین میں اس مجوزہ اصلاح کرنے کے لیے کافی مرحلے باقی ہیں۔
اس مجوزہ اصلاح کو دارلامراء میں بھی منظوری کے لیے پیش کیا جانا ہوگا جہاں بہت سے اراکین اس تجویز کے خلاف ووٹ دیں گے۔
تاہم اس اصلاح پر آخری فیصلہ حکومت کو کرنا ہوگا۔ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ انتخاب کے ذریعے وجود میں آنے والا ایوان بالا ، ایوان زیریں کی روائتی بالادستی کے لیے ایک چیلنج بن جائے گا۔