Tuesday, 06 March, 2007, 15:16 GMT 20:16 PST
عراق کے وسطی شہر حلہ میں دو خود کش بمباروں کے حملے میں کم سے کم ایک سو بارہ شیعہ زائرین ہلاک اور ایک سو پچاس سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق یہ حملہ ان کئی حملوں میں سے مہلک ترین ہے جن میں اربعین کے اجتماع کے سلسے میں کربلا جا رہے زائرین کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
بغداد کے جنوب میں واقع شہر لطفیہ میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں کم سے کم تین زائرین ہلاک ہوئے ہیں۔
![]() | |
| پولیس کے مطابق حلہ کے حملے میں سب سے زیادہ اموات ہوئی ہیں |
ایک مقامی ہسپتال کےڈّاکٹر محمد تمینی نے خبر رسان ادارے اے ایف پی کو بتایا: ’ زخمیوں میں سے پچاس کی حالت نازک ہے۔ مرنے والوں میں اسی فیصد تعداد نوجوانوں کی ہے لیکن ان میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔‘
عراق بھر سے ہزاروں زائرین امام حسین کے چہلم کے سلسلہ میں کربلا جا رہے ہیں۔ کربلا بغداد سے تقریباً ستر میل جنوب میں واقع ہے۔