Monday, 05 March, 2007, 04:28 GMT 09:28 PST
افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں طالبان کے حملے میں دو برطانوی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔
برطانیہ کی وزارت دفاع نے طالبان حملے میں فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مرنے والوں کا تعلق 29 کمانڈو رجمنٹ سے تھا اور دونوں طالبان کے راکٹ حملے میں ہلاک ہوئے ہیں۔
افغانستان سے بی بی سی کے نامہ نگار لیتھ ہیڈ نے اطلاع دی ہے کہ برطانوی فوجی جنوبی افغانستان میں طالبان کے خلاف نیٹو افواج کے جاری آپریشن کے دوران ہلاک ہوئے ہیں۔
ہلمند سے بی بی سی پشتو کے نامہ نگار میر واعظ کے مطابق نیٹو افواج نے سنگین کے علاقے میں ایک آپریشن میں عورتوں اور بچوں سمیت کئی لوگ ہلاک کر دیا ہے۔
برطانیہ نے حال ہی میں افغانستان میں اپنی فوج کی تعداد میں چودہ سو فوجیوں کا اضافہ کیا ہے۔ افغانستان میں برطانیہ کے 7700 فوجی موجود ہیں۔ 2001 سے ابتک برطانیہ کے پچاس فوجی افغانستان میں ہلاک ہو چکے ہیں۔