http://bbc.com.im/urdu/

Saturday, 24 February, 2007, 17:43 GMT 22:43 PST

عراق: بم دھماکے میں 42 ہلاک

عراقی شہر حبانیہ میں ایک مسجد کے باہر ہونے والے ٹرک بم دھماکے میں کم سے کم 42 افراد ہلاک جبکہ 60 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

حبانیہ بغداد سے 80 کلومیٹر جنوب میں صوبہ انبار میں واقع ہے، جسے مزاحمت کاروں کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔ دھماکہ ایک سُنی مسجد کے باہر اس وقت ہوا جب لوگ نماز ادا کر کے اپنے گھروں کو لوٹنا شروع ہوئے تھے۔

تام مسجد کے قریب ایک سکول اور ایک پولیس سٹیشن بھی واقع ہے، اس لیے یہ اندازہ لگانا ابھی مشکل ہے کہ حملہ آوروں کا اصل ہدف کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس مہم کے دوران 426 مشتبہ شدت پسند پکڑے گئے ہیں اور لگ بھگ اتنے ہی مارے گئے ہیں۔ وزیر اعظم مالکی نے دعویٰ کیا کہ بہت سہ مزاحمت کار بغداد شہر سے فرار ہو چکے ہیں، لیکن انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔

عراقی وزیراعظم کے بیان کے باوجود صرف بغداد میں ہی سنیچر کو ہونے والی تشدد کی کئی وارداتوں میں سات افراد ہلاک اور تیس سے زائد زخمی ہوئے۔ رات گئے دارالحکومت کے جنوبی حصے سے دھماکوں کی بیس آوازیں بھی سنی گئی ہیں۔

اس سے قبل وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ بغداد کے مشرق میں ایک کارروائی کے دوران امریکی فوج نے ’اسلامی آرمی‘ نامی سُنی شدت پسند تنظیم کے درجنوں مزاحمت کاروں کو ہلاک کر دیا ہے۔