Thursday, 22 February, 2007, 15:47 GMT 20:47 PST
عالمی جوہری ادارے کی نئی رپورٹ کے مطابق ایران نے اقوام متحدہ کی بدھ 21 جنوری تک یورینیم افزودہ کرنے کے عمل کے لیے دی گئی ڈیڈلائن کو نظر انداز کر دیا ہے۔
عالمی جوہری ادارے کے سربراہ محمد البرادئی نے رپورٹ میں کہا ہے کہ ایران نے یورینیم افزودہ کرنے کے عمل کو جاری رکھا ہوا ہے۔
ڈیڈلائن پر عمل نہ کرنے سے اب ایران کو اقوام متحدہ کی طرف سے مزید پابندیوں کا سامنا ہو سکتا ہے۔
ایران کا موقف ہے کہ اس کے جوہری پروگرام کے مقاصد پُر امن ہیں۔
ادھر جرمنی کے شہر برلن میں امریکی وزیر خارجہ کونڈولیزا رائس نے کہا ہے کہ امریکہ، روس، جرمنی اور یورپی یونین اس بات پر متفق ہیں کہ کسی طرح ایران کو مذاکرات کی میز پر میں واپس لایا جائے۔
ایران کے وزیر خارجہ کا بھی کہنا ہے کہ مذاکرات کے ذریعے فیصلے تک پہنچنے کے لیے اب بھی وقت ہے۔