Wednesday, 21 February, 2007, 11:38 GMT 16:38 PST
انگلینڈ کے شمالی شہر لیڈز میں ایک ایشیائی ڈرائیور کو مار مار کر ہلاک کرنے پر چار سفید فام نوجوانوں کو قید کی سزائیں دی گئی ہیں۔
عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ اکتالیس سالہ محمد پرویز کا قتل ناقابلِ یقین حد تک بہیمانہ ہے۔
جن ایشیائی نوجوانوں سے سکوٹر والے نوجوان کا تصادم ہوا تھا وہ محمد پرویز کی ٹیکسی میں کہیں جا رہے تھے۔
ہلاکت میں ملوث چار میں سے دو کی عمریں سترہ اور اٹھارہ سال ہیں اور عدالت نے کہا کہ انہیں لازماً سترہ سال قید کی سزا کاٹنی چاہیے۔
جب کے دوسرے دو نوجوانوں کو، جن کی عمریں انیس انیس سال ہیں اکیس اور پچیس سال کی سزائیں کاٹنی ہوں گی۔
اکتالیس سالہ محمد پرویز تین بچوں کے والد تھے۔ سزائیں پانے والوں میں گریمی سلاون اور اور کرسٹوفر مرفی کی عمریں انیس انیس سال سال ہیں۔ ان پر فردِ جرم پہلے ہی ثابت ہو چکی ہے۔
دیگر ملزمان میں سے انیس سالہ مائیکل ہینڈ نے ابتدائی سماعت ہی میں قتل کا اعتراف کر لیا تھا۔ جب کہ سولہ سالہ مائیکل بی بی اور سترہ سالہ جیسقن ہیرس قتل کے الزام کا مرتکب نہیں پایا گیا۔