Wednesday, 14 February, 2007, 05:38 GMT 10:38 PST
ایران کے سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ شمال مشرقی شہر زاہدان میں ایک بم دھماکے میں گیارہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں جن کا تعلق ایرانی پاسدارانِ انقلاب سے تھا۔ اس دھماکے میں تیس افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
ایرانی خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق بم ایک کار جس میں دھماکہ خیز مواد تھا، اس بس کے سامنے رکی جس میں ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی ایک بس اس کے پاس سے گزر رہی تھی۔ ٹھیک اسی وقت دھماکہ ہو گیا۔
زاہدان، افغانستان اور پاکستان کی سرحد کے نزدیک واقع ہے۔اطلاعات کے مطابق زاہدان کے علاقے میں کئی گرفتاریاں کی گئی ہیں۔
ایران میں بی بی سی کے نامہ نگار نے کہا ہے کہ زاہدان میں پہلے بھی کئی حملے اور اغوا کی وارداتیں ہوئی ہیں اور ان کا الزام سنی انتہا پسندوں پر عائد کیا جاتا رہا ہے۔